نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ ملائشیا کے دارلحکوت کوالالمپور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چھ گولز سے شکست دی۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کوسلیٹ سکاٹ نے پہلا جبکہ ہیہا سیم نے دوسرا گول سکور کیا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے کوارٹر کا آغاز 0-2 کی برتری کے ساتھ کیا لیکن ٹھامس ڈائلان، فنڈلے شان اور بوائیڈ سکاٹ نے ٹیم کی جانب سے گول کر کے کوارٹر کے اختتام تک برتری کو 0-5 تک بڑھا دیا۔ تیسرے کوارٹر کا آغاز نیوزی لینڈ نے 0-5 کی برتری کے ساتھ کیا تاہم پاکستان کے حیات ذکریا نے گول سکور کر کے ٹیم کا کھاتا کھولا اور برتری کو کم کیا۔ چوتھے کوارٹر میں نیوزی لینڈ کے کوسلیٹ نے میچ کا دوسرا انفرادی جبکہ ٹیم کا چھٹا گول سکور کیا جس کے بعد پاکستان نے پینالٹی کورنر پر میچ کا دوسرا گول سکور کیا۔ اس سے قبل ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ادھر نیوزی لینڈ نے کوریا کو دوسرے سیمی فائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہرا کر فتح اپنے نام کی تھی۔
Source: social media
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
یوپی: کرکٹ میچ کے دوران گیند بچے کے سینے میں لگ گئی، اہل خانہ نے اس کی موت کے بعد ہنگامہ برپا کر دیا۔
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے کے لیے منگل کو میدان میں اتریں گی