Sports

بیٹر رن لیتے ہوئے ٹکرا کر بھی آؤٹ ہونے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

بیٹر رن لیتے ہوئے ٹکرا کر بھی آؤٹ ہونے سے بچ گیا، ویڈیو وائرل

بھارت میں بیٹر رن لیتے ہوئے ٹکرا کر بھی آؤٹ ہونے سے بچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارت کی مہاراشٹر پریمیئر لیگ میں پچ کے درمیان میں بیٹرز ٹکرا کر زمین پر گرنے کے باوجود رن آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔ میچ میں رائے گڑھ رائلز نے کولہاپور ٹسکرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ تاہم میچ میں رن آؤٹ کے لمحے کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی، گیند کو آف سائیڈ پر کھیلنے کے بعد بیٹرز نے دوسرا رن لینے کی کوشش کی لیکن بیچ میں ان کی ٹکر ہوگئی۔ بیٹرز ٹکرانے کے بعد گر گئے وکٹ کیپر نے گیند اسٹمپ پر مارنے کے بجائے بولنگ اینڈ کی جانب سے پھینک دی اور اس دوران بیٹر بھاگ کر کریز میں پہنچ گیا۔ اوستوال نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی میں جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments