اینٹورپ، 22 جون:) ہندستانی مرد ہاکی ٹیم نے ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2024-25 میں بیلجیم کے خلاف 4-3 کی شاندار جیت کے ساتھ اپنی مہم کا اختتام کیا۔ اتوار کو یہاں واگینر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہندستانی ٹیم کے لیے سکھجیت سنگھ (21ویں، 35ویں) منٹ، امیت روہیداس (36ویں) اور ہرمن پریت سنگھ (59ویں) نے گول کرکے ہندوستان کی جیت کو یقینی بنایا اور آئرلینڈ سے 14 پوائنٹس آگے آٹھویں مقام پر اپنی مہم ختم کی۔ بیلجیئم کی جانب سے آرتھر ڈی سلوور (8ویں) منٹ، تھیبیو اسٹاک بروکس (34ویں) اور ہیوگو لابوچر (41ویں) نے گول کئے ۔ سکھجیت اور دلپریت سنگھ کے لیے یہ ایک یادگار میچ تھا۔ یہ ان کے بین الاقوامی کیریئر کا 100 واں میچ تھا۔ بیلجیئم نے میچ کے آغاز میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور آرتھر ڈی سلوور نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ ہندوستان کو 20ویں منٹ میں پہلا پنالٹی کارنر ملا لیکن بیلجیم نے اسے روک دیا۔ اس کے بعد سکھجیت نے 21ویں منٹ میں ہرمن پریت کے فلک کو گول میں بدل دیا اور اسکور کو 1-1 سے برابر کردیا۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستان کے ابھیشیک گول کرنے کے قریب آئے لیکن اس سے محروم رہ گئے ۔ ہاف ٹائم کے بعد بیلجیئم نے 34ویں منٹ میں تھیبیو اسٹاک بروک کے گول سے برتری حاصل کر لی لیکن سکھجیت نے جلد ہی جوابی گول کر کے اسکور کو 2-2 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد 36ویں منٹ میں امت روہیداس نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کو 3-2 سے آگے کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں بیلجیئم کے ہیوگو لیبوشرے نے پنالٹی کارنر سے گول کر کے اسکور 3-3 سے برابر کر دیا۔ تاہم اس کے بعد ہندوستان نے بھی ایک گول کیا لیکن بیلجیئم کے ویڈیو ریفرل کے بعد اسے منسوخ کر دیا گیا۔ آخری کوارٹر میں ہندوستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جسے ہرمن پریت نے 59ویں منٹ میں گول کر کے ہندوستان کو 4-3 سے جیت دلائی۔ سکھجیت سنگھ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس شاندار فتح کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم نے آج اچھی واپسی کی، ہم ہر میچ میں پراعتماد تھے ، آج ہم نے اپنی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو درست کیا اور بہت کچھ سیکھا، ہم اگلے ایڈیشن میں اس سے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
Source: uni news
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
یوپی: کرکٹ میچ کے دوران گیند بچے کے سینے میں لگ گئی، اہل خانہ نے اس کی موت کے بعد ہنگامہ برپا کر دیا۔
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے کے لیے منگل کو میدان میں اتریں گی