ریال میڈرڈ کے اسٹار کلیان ایمباپے کو طبعیت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا کلب ورلڈ کپ کے آغاز پر ہی ریال میڈرڈ کو اس وقت جھٹکا لگا جب اسٹار فٹبالر ایمباپے خراب صحت کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔ ایمباپے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپانوی کلب کا کہنا ہے کہ ریال میڈرڈ کے فارورڈ ایمباپے کو گیسٹرو کے شدید شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ (گیسٹرو) آنتوں کا انفیکشن ہے جو دستوں (پتلا، پانی والا پاخانہ) اور کبھی کبھار الٹیوں کا سبب بنتا ہے۔ ورلڈ کپ کے فاتح بخار کی وجہ سے بدھ کے روز میامی میں سعودی عرب کی ٹیم الہلال کے خلاف فیفا کلب ورلڈ کپ میں میڈرڈ کا افتتاحی کھیل نہیں کھیل پائے تھے۔ کوچ زابی الونسو نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو پچوکا کے خلاف ٹیم کے اگلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے تاہم اسپتال میں داخل ہونے سے اس بات پر شک پیدا ہوتا ہے کہ وہ امریکا میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں کون سے میچ کا حصہ ہوں گے۔
Source: social media
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
جنوبی افریقہ کے کلاسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
گلین میکسویل کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کوربن بوش، لوآن ڈری پریٹوریئس کی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوزیشن مضبوط
ہندستانی خواتین ہاکی ٹیم چین کے ہاتھوں 0-3 سے شکست خردہ
جنوبی افریقی بیٹر نے ڈیبیو پر جاوید میانداد کا 48 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
خوشی ہے نوجوان کرکٹرز نے پرفارم کیا، کپتان سلمان
ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان
یوپی: کرکٹ میچ کے دوران گیند بچے کے سینے میں لگ گئی، اہل خانہ نے اس کی موت کے بعد ہنگامہ برپا کر دیا۔
پاکستانی نژاد کیوی پلیئر محمد عباس کو سنٹرل کنٹریکٹ مل گیا
بنگلور واور پنجاب کی ٹیمیں اپنا پہلا آئی پی ایل خطاب جیتنے کے لیے منگل کو میدان میں اتریں گی