Sports

سابق انگلش کپتان نے بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

سابق انگلش کپتان نے بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا

سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھارت کے خلاف انگلینڈ کے پہلے بولنگ کرنے کے فیصلے پر سوال اٹھا دیا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ ہیڈنگلے میں بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بولنگ کرنے کے فیصلے پر سخت مایوسی ہوئی اور یہ غلط حکمت عملی تھی۔ بھارت نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر شبھمن گل اور یشسوی جیسوال کی سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے۔ برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وان نے کہا کہ وہ بیٹنگ کے سازگار پچ پر اسٹوکس کے فیصلے سے حیران ہیں، لیڈز میں آپ پہلے بیٹنگ کرسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گرم اور خشک حالات میں بولرز کو بہت کم مدد ملتی ہے، انگلینڈ کی ٹیم کی طاقت بیٹنگ ہے اور اس وقت بولنگ ناتجربہ کار ہے۔ وان نے زور دے کر کہا کہ کپتانوں کو کسی گراؤنڈ پر ماضی کے رجحانات پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے منصوبوں کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو ہمیشہ اپنے فیصلے اس لمحے پر لینے ہوتے ہیں نہ کہ وہ چیزیں جو آپ نے یہاں برسوں پہلے کی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments