بھارت کے مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی کی ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل کے بعد انڈین پریمیئر لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے 2026 کے سیزن سے پہلے آر سی بی سے منسلک تجارتی معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا کیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی کے آئی پی ایل مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ کوہلی سے توقع تھی کہ وہ آئندہ آئی پی ایل سائیکل سے پہلے معاہدے کی تجدید کریں گے لیکن وہ اس کے ساتھ آگے نہیں بڑھے۔ اس پیشرفت نے میں بڑے پیمانے پر بحث کو جنم دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق افواہیں سر گرم ہیں کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا سوچ رہے ہیں۔ تاہم مداح سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کرتے نظر آرہے ہیں کہ انہوں نے سالوں تک آر سی بی کے لیے شاندار خدمات انجام دیں۔ واضح رہے کہ کوہلی نے آئی پی ایل میں مسلسل 18 سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی ہے اور رواں سال پہلی بار آر سی بی نے آئی پی ایل کی ٹرافی جیتی۔
Source: Social media
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی