سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کیلئے جان بوجھ کر اپنا جہاز تباہ کرنے والے امریکی یوٹیوبر کو 6 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں فالورز اور ویوز کی جنگ جاری ہے جہاں سوشل میڈیا صارفین اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہر حد سے گزرجانے کو تیار ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ نومبر 2021 میں پیش آیا تھا جب امریکی یوٹیوبر'ٹریور جیکب' نے زیادہ ویوز حاصل کرنے کیلئے اپنے چھوٹے پروپیلر ہوائی جہاز کو کیلیفورنیا کے لاس پیڈریس نیشنل جنگل کے پہاڑوں میں گراکر تباہ کر دیا تھا۔ جس وقت جہاز کے پروپیلر نے کام کرنا بند کیا اسی وقت جیکب نے پیرا شوٹ کے ذریعے بحفاظت لینڈنگ کرنے کی ویڈیو بنائی تھی۔ فوٹو: اسکرین گریب فوٹو: اسکرین گریب تاہم 3 ہفتوں بعد دسمبر میں ٹریور جیکب نے 'I Crashed My Plane' کے عنوان سے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شائع کی، جو تیزی سے وائرل ہو گئی اور اسے لاکھوں ویوز ملے۔ البتہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے جیکب پر یوٹیوب ویوز کی خاطر جان بوجھ کر اپنے طیارے کو کریش کرنے کا الزام لگایا۔ جیکب کے متنازع جہاز کے حادثے کی تحقیقات کے بعد ایف اے اے نے طے کیا کہ پائلٹ پروپیلر بند ہونے کے بعد انجن کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کیے یا ائیرپورٹ کے کنٹرول کو فون کر کے انہیں اپنی پریشانی سے آگاہ کیے بغیر ہی پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے باہر نکلا۔ رپورٹس کے مطابق ایف اے اے نے یہ بھی نوٹ کیا کہ جیکب نے ٹیک آف سے پہلے طیارے کے بیرونی حصے میں متعدد کیمرے لگائے تھے تا کہ وہ اس سب واقعے کو فلما سکیں۔ تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ٹریور جیکب کا پائلٹ لائسنس منسوخ کیا۔ پھر رواں سال جیکب نے وفاقی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے ارادے سے طیارے کی تباہی اور چھپانے کے ایک سنگین جرم کا اعتراف کیا تھا۔ کیلیفورنیا میں وفاقی استغاثہ نے پیر کو کہا کہ جیکب نے ممکنہ طور پر یہ جرم اپنے لیے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا، اس قسم کےطرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ بعد ازاں جیکب کو جان بوجھ کر ویوز اور پیسے کے لیے جہاز کو تباہ کرنے اور پھر ثبوت کو چھپانے کی کوشش کے الزام میں 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی اور انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
Source: social media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز