International

آسٹریلوی چڑیا گھر میں شیر کے حملے میں خاتون بازو کھو بیٹھی

آسٹریلوی چڑیا گھر میں شیر کے حملے میں خاتون بازو کھو بیٹھی

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں واقع ڈارلنگ ڈاؤنز چڑیا گھر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک پچاس سالہ خاتون شیر کے حملے میں شدید زخمی ہو گئی اور بعد ازاں اپنا بازو کھو بیٹھی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح اُس وقت پیش آیا جب خاتون چڑیا گھر کھلنے سے قبل خون خوار جانوروں کے احاطے کے قریب موجود تھی اور عملے کو معمول کے کام انجام دیتے دیکھ رہی تھی۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق زخمی خاتون کو فوری طور پر بيلٹن کے دیہی علاقے سے ریاستی دارالحکومت برسبین منتقل کیا گیا، جہاں اس کا آپریشن کیا گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ خاتون کی حالت اب مستحکم ہے۔ چڑیا گھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیر نے کسی نامعلوم وجہ سے خاتون کے بازو کو پکڑ کر شدید نقصان پہنچایا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ شیر اپنی جگہ سے باہر نہیں نکلا، نہ ہی کسی لمحے عملے یا عوام کے لیے کوئی خطرہ لاحق ہوا۔ انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعے کے بعد شیر کو نہ تو ہلاک کیا جائے گا اور نہ ہی اسے کسی قسم کی سزا دی جائے گی۔ ادھر ریاستی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور چڑیا گھر کا عملہ سرکاری سیفٹی محکمے کے ماہرین کے ساتھ مل کر واقعے کی وجوہات جاننے میں مصروف ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments