International

غزہ میں جاری انسانی بحران نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: سعودی وزیر خارجہ

غزہ میں جاری انسانی بحران نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: سعودی وزیر خارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں اور صحت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور عالمی ضوابط کو براہِ راست چیلنج کرنا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے انسانی امداد کی فراہمی اور نہتے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ان کا کہنا تھاکہ ’’غزہ میں انسانی المیے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا‘‘۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ بحران کے خاتمے اور دیرپا، جامع امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی برادری کو سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے اور یہ امن صرف دو ریاستی حل کی بنیاد پر ہی ممکن ہے"۔ سعودی وزیر خارجہ کی یہ گفتگو پیر کے روز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ 17ویں برکس سربراہی اجلاس کے دوسرے دن کی پہلی نشست میں ہوئی، جہاں وہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ سعودی عرب کو اس اجلاس میں برکس میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر تعمیری تعاون کا خواہاں ہے تاکہ مشترکہ ترقی اور مواقع سے بھرپور مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے سے سعودی عرب کی وابستگی کا اعادہ کیا اور زور دیا کہ دنیا کو مختلف ممالک کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن اور قابلِ عمل حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب جو پانی کی قلت جیسے ماحولیاتی چیلنجز سے دوچار ہے نے اس حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور طریقہ کار اپنائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مملکت نے عالمی سطح پر پانی کی منصفانہ دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ’’عالمی تنظیم برائے پانی‘‘ کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments