International

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہے۔ پزشکیان نے وضاحت کی کہ اگر دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد بحال ہو جائے تو ایران کو امریکہ کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں "کوئی مسئلہ" نہیں ہے۔ ایرانی صدر نے امریکی صحافی ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں واشنگٹن کے ساتھ اعتماد کے بحران کا انکشاف کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایران کیسے یقین کر سکتا ہے کہ واشنگٹن اسرائیل کو دوبارہ ایران پر حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا؟ پزشکیان نے اسرائیل پر انہیں قتل کرنے کی کوشش کا الزام لگایا تاہم انہوں نے اس کوشش کی تاریخ نہیں بتائی۔ ایرانی صدر نے انٹرویو کے دوران کہا کہ انہوں نے کوشش کی۔ ہاں، انہوں نے ایسا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری جان لینے کی کوشش کے پیچھے امریکہ نہیں تھا۔ یہ اسرائیل تھا۔ میں ایک میٹنگ میں تھا، انہوں نے اس علاقے پر بمباری کرنے کی کوشش کی جہاں ہم میٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا یہ اسرائیل تھا۔ فرانس پریس کے مطابق پزشکیان نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا قتل کی کوشش ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی جنگ کے دوران ہوئی تھی یا کسی اور وقت میں۔ جون میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران واشنگٹن نے ایران کے 3 جوہری مقامات پر بمباری کی تھی۔ اسرائیل نے 13 جون کو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اس پرحملے کردیے تھے۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایرانی جوہری پروگرام کے اعلیٰ فوجی حکام اور سائنسدان شہید ہوگئے تھے۔ ایرانی عدلیہ نے بتایا کہ جنگ کے نتیجے میں کم از کم 936 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 24 جون کو دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کا اعلان کیا۔ ایران نے جمعرات کو جنگ کے پہلے دن بند ہونے کے بعد اپنی فضائی حدود کو مکمل طور پر دوبارہ کھول دیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments