Sports

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی

ویمنز ورلڈکپ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دے دی۔ وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کی جانب سے دیا جانے والا 233 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کلوئی ٹرائیون 62 اور میری زین کیپ 56 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ نادین ڈی کلرک 29 گیندوں پر 37 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ بنگلادیش ویمنز کی جانب سے ناہیدہ اختر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رابعہ اور فہیما نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 232 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو 233رنز کا ہدف دیا تھا۔ شورنا اختر اور شرمین اختر کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔ جنوبی افریقا ویمنز کی جانب سے ملابا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈی کلرک اور ٹرائیون نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments