ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو 40 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اوول کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 129رنز بناسکی۔ میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 169رنز اسکور کئے، کپتان نیٹ شاؤر برنٹ نے 75 رنز کی اننگز 47 گیندوں پر گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے کھیلی، اُن کے علاوہ ہیدر نائٹ نے 58 رنز بنائے، ملابا اور شبنم اسماعیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم کی تزمین برٹز 51 رنز بناکر نمایاں رہیں، لارین بیل اور چارلی ڈین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایونٹ کے فائنل میں میزبان انگلینڈ کا آسٹریلیا سے مقابلہ اتوار پانچ جولائی کو ہوگا۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا