Sports

ویبھو سوریاونشی بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے

ویبھو سوریاونشی بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے

بھارت کے نوجوان کرکٹر ویبھو سوریاونشی انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو یادگار نہ بناسکے۔ بھارت نے سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کے بعد انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویبھو سوریا ونشی کو ڈیبیو کروایا ہے۔ نوجوان کرکٹر ڈیبیو میچ میں 10 گیندوں پر 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ول جیکس کی گیند پر کیپر جوز بٹلر نے اسٹمپ کیا۔ واضح رہے کہ ویبھو سوریاونشی بھارت کی جانب سے انٹرنیشنل میچ میں ڈیبیو کرنے والے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر نے بھارت کے لیے انٹرنیشنل ڈیبیو 16 سال 205 دن کی عمر میں کیا تھا جبکہ سوریاونشی نے 15 سال اور 99 دن کی عمر میں میں ڈیبیو کیا ہے۔ بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کو ہٹا کر کپتانی شریاس ایئر کو سونپی گئی ہے جس کے بعد وہ پہلی ہی سیریز میں ناکام ثابت ہوئے جب آئرلینڈ نے انہیں ٹی 20 سیریز میں 2-0 سے شکست دی۔ اس سیریز میں شکست کے بعد سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے بھارتی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ سوریاونشی کو ڈیبیو کروایا جائے۔ اس سے قبل ویبھو سوریاونشی نے سری لنکا اے کے خلاف ون ڈے میچ میں تیز ترین نصف سنچری اسکور کی تھی جبکہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی کئی شاندار اننگز کھیل چکے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments