سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے اپنے انتقال کی ’فیک نیوز‘ پر خاموشی توڑ دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری ویڈیو پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ فیک نیوز بنانے کے بجائے اپنا دماغ اچھے کاموں میں لگائیں تو ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل صحت یاب ہوں جن لوگوں نے خیریت دریافت کی ان کا شکر گزار ہوں۔ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان جھوٹی خبروں اور اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز کی سخت الفاظ میں تردید کر دی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق کپتان کا ہارٹ اٹیک سے انتقال ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وسیم اکرم کے انتقال کے حوالے سے من گھڑت ویڈیوز اور پوسٹس وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ان جھوٹے دعووں کا کرپٹ جواب دیتے ہوئے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم کو ایک جم میں باقاعدہ ورزش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں پاکستان کے سابق کپتان کیبل پل ڈاؤنز، پل اپس اور باربل فلور پریس سمیت مختلف سخت ورزشیں کر رہے ہیں اور ویڈیو کے آخر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا تھا کہ جیسا کہ سب ویڈیو میں واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں، وسیم اکرم جم میں موجود ہیں اور بالکل صحت مند ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا