Sports

ورلڈ کپ میں شرکت کے چند روز بعد جنوبی افریقی فٹبالر کی لاش گھر سے برآمد

ورلڈ کپ میں شرکت کے چند روز بعد جنوبی افریقی فٹبالر کی لاش گھر سے برآمد

جنوبی افریقہ کی قومی فٹبال ٹیم کے مڈفیلڈر جیڈن ایڈمز 25 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ چند روز قبل ہی انھوں نے اپنی قومی ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔ ایڈمز نے ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے گروپ مرحلے کے تینوں میچ کھیلے تھے۔ جنوبی افریقہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہا تھا لیکن ماک آؤٹ راؤنڈ میں کینیڈا کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے وزیرِ کھیل گیٹن میکینزی نے جیڈن ایڈمز کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقی فٹبال اپنے ایک نمایاں نوجوان ٹیلنٹ سے محروم ہو گئی ہے۔ 25 سالہ جیڈن ایڈمز کی لاش وسطی کیپ ٹاؤن کے نواحی علاقے شٹسکیلوف میں واقع ان کے گھر سے سنیچر کی صبح ملی تھی جس کے بعد جنوبی افریقہ کی پولیس نے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ میکینزی کا کہنا ہے کہ ’جیڈن کی موت کی وجہ کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور میں میڈیا اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تحمل اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں اور قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی بھی معلومات مناسب وقت پر متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments