جرمنی کے سابق ورلڈ کپ فاتح اور فٹبال لیجنڈ فلپ لام نے ٹکٹوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کو ’بیچ دیا‘ ہے۔ جرمن اخبار میں اپنے کالم میں جس کا حوالہ ای ایس پی این نے بھی دیا ہے، فلپ لام نے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ کو بیچا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتِ حال نے فٹبال کی ساکھ کو متاثر کیا ہے، اس سے فٹبال کی ساکھ مجروح ہو رہی ہے، نتیجتاً شائقین میں بے چینی پائی جاتی ہے اور ان کے لیے فیفا اور ٹورنامنٹ کو الگ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ فلپ لام نے گزشتہ برس ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ کی توسیع پر بھی تنقید کی، جسے گزشتہ برس 32 ٹیموں تک بڑھایا گیا تھا، جبکہ اس سے قبل اس میں صرف 7 ٹیمیں شرکت کرتی تھیں۔ ان کے مطابق اس فیصلے نے کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس اور شیڈول پر منفی اثرات ڈالے ہیں۔ فلپ لام نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی ٹکٹ کی قیمتوں پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے لکھا ہے کہ فیفا پر یہ الزام ہے کہ وہ طلب کے حقیقی اعداد و شمار شفاف انداز میں پیش نہیں کر رہا اور آمدن بڑھانے کے لیے صورتِ حال کو استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے ورلڈ کپ کو ہر 2 سال بعد کرانے کی تجویز پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور اسے تشویش ناک قرار دیا ہے۔ فلپ لام نے کہا ہے کہ ایک ٹورنامنٹ کو دیرپا اثر ڈالنے کے لیے مناسب تیاری اور فالو اپ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لام نے فیفا کی جانب سے رواں برس جاری فیفا ورلڈ کپ کو 48 ٹیموں تک بڑھانے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے کیوراساؤ، کیپ ورڈی، اسکاٹ لینڈ اور ڈی آر کانگو جیسی ٹیموں کی دلچسپ کہانیاں سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ فلپ لام اس سے قبل بھی 2022ء کے ورلڈ کپ کے دوران جیانی انفنٹینو پر تنقید کرتے ہوئے ان کی دیانت داری پر سوال اٹھا چکے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے