اٹلانٹا (8 جولائی 2026): فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ارجنٹینا اور مصر کے مابین کھیلے گئے میچ میں ریفری کے متنازع فیصلوں نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے، جس کے بعد فیفا ورلڈ کپ کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے بعد مصر کے اسٹار فٹبالر مصطفیٰ زیکو نے شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے فیفا کو "ظالم” قرار دے دیا ہے۔ مصطفیٰ زیکو نے ریفری کے فیصلوں کو سراسر ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ ورلڈ کپ پہلے ہی ارجنٹینا کو دیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ اس اہم میچ کے دوسرے ہاف میں ریفری نے مصطفیٰ زیکو کا ایک گول وی اے آر کے ذریعے مسترد کر دیا تھا۔ ریفری نے تقریباً 100 گز دور ہونے والے ایک مبینہ فاؤل کی بنیاد پر یہ گول منسوخ کیا، جس پر مصری ٹیم اور مداحوں کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا۔ مصری کھلاڑی کا ماننا ہے کہ اگر وہ گول برقرار رہتا تو میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا، تاہم ریفری کے اس متنازع فیصلے نے میچ کا رخ بدل دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں بھی صورتحال اس وقت کشیدہ ہو گئی جب مصر کے اسٹار فٹبالر اور کپتان محمد صلاح کا ارجنٹینا کے ایک کھلاڑی سے آمنا سامنا ہوا۔ اس دوران ارجنٹینا کے کھلاڑی نے محمد صلاح کو پھنسا کر نیچے گرا دیا، لیکن ریفری کی جانب سے اسے فاؤل قرار نہیں دیا گیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ریفری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ، ایک اور موقع پر بھی ارجنٹینا کا کھلاڑی مصری کھلاڑی کو گرا کر آگے نکل گیا، مگر ریفری نے ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے اس عمل پر کوئی فاؤل دیا اور نہ ہی مصر کو پنالٹی شوٹ آؤٹ کی سہولت فراہم کی۔ ریفری کی اس مبینہ جانبداری پر فٹبال کے مداح اور صارفین سوشل میڈیا پر پھٹ پڑے ہیں اور میچ آفیشلز کی کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا