Entertainment

ڈونلڈ ٹرمپ کا غیرملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان:  ڈائریکٹر کبیر خان کا ردِعمل

ڈونلڈ ٹرمپ کا غیرملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان: ڈائریکٹر کبیر خان کا ردِعمل

امریکی صدر کے بیان سے بالی ووڈ انڈسٹری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ کے باہر بننے والی فلموں سے متعلق اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا سے باہر بننے والی تمام فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ٹرمپ کے اس بیان پر ڈائریکٹر کبیر خان نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ فلمساز کبیر خان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے متعلق اعلان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ میڈیا این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کبیر خان نے کہا کہ مجھے بالکل سمجھ نہیں آئی کہ جب ٹرمپ کہتے ہیں امریکا کے باہر بننے والی فلم تو اس کا مطلب کیا ہے؟ ہر دوسری ہالی ووڈ فلم امریکا سے باہر شوٹ ہوتی ہے، اس کے وی ایف ایکس امریکا سے باہر بنائے جاتے ہیں اور ٹیرف کس پر لگے گا؟ ٹکٹ کی قیمت پر؟ ٹرمپ کا بیان اتنا مبہم ہے کہ اسے صحیح معنوں میں سمجھنا مشکل ہے، پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا وہ کل صبح اٹھنے کے بعد اس بیان کو یاد بھی رکھ پاتے ہیں یا نہیں۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹس شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فلم انڈسٹری کو غیر ملکی پروڈکشنز نے نقصان پہنچایا ہے۔ اِن کا کہنا تھا کہ کیلیفورنیا، جو ایک نااہل گورنر کے ہاتھوں کمزور ہو چکا ہے، اس مسئلے سے بری طرح متاثر ہوا ہے، اس لیے میں فیصلہ کر رہا ہوں کہ امریکا کے باہر بننے والی ہر فلم پر 100 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments