افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ (او ڈی آئی) رینکنگ میں نمبر ون بولر کا درجہ حاصل کر لیا۔ کرکٹ انفو کے مطابق افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ (او ڈی آئی) میں دنیا کے نمبر ون بولربن گئے۔ ابوظہبی میں کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دی۔ راشد خان نے ان میچوں میں صرف 6.09 کی اوسط اور 2.73 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 11 وکٹیں حاصل کیں۔ راشد خان اس سے قبل نومبر 2024 میں بھی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہ چکے ہیں۔ وہ چھٹے نمبر سے اوپر آتے ہوئے 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج ان سے 30 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں شاندار بیٹنگ کے باعث ’مین آف دی سیریز‘ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے افغانستان کے بیٹر ابراہیم زدران نے تین اننگز میں 213 رنز بنائے اور اپنی درجہ بندی میں آٹھ درجے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ یہ کسی بھی افغان بلے باز کی جانب سے اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔ ادھر بھارت کے اسپنر کلدیپ یادو نے ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین 14ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 12 وکٹیں 19.50 کی اوسط سے حاصل کیں۔ بھارتی اوپنر یَشسوی جیسوال بھی پہلی اننگز میں 175 رنز بنانے کے بعد ساتویں سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
Source: Social media
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست

سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی