آٹھ بار کی ومبلڈن ٹینس چیمپئن امریکا کی سیرینا ولیمز چار برس بعد ایونٹ میں اپنی واپسی کو خوشگوار نہ بناسکیں، اُنہیں پہلے راؤنڈ میں شکست ہوگئی ، آسٹریلیا کی مایا جوائنٹ نے تین سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرادیا۔ لندن کے آل انگلینڈ کلب میں جاری سال کے تیسرے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ میں ویمن ایونٹ میں دُنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی امریکا کی سیرینا ولیمز کی واپسی اس کورٹ پر چار سال کے بعد ہوئی تھی مگر وہ پہلے راؤنڈ سے آگے نہ جاسکیں۔ چوالیس سالہ سیرینا ولیمز نے آسٹریلیا کی مایا جوائنٹ کا پورے تین سیٹ تک مقابلہ کیا، وہ پہلا سیٹ تین چھ کے اسکور سے ہار گئیں، دوسرا سیٹ اُنہوں نے ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے جیتا لیکن تیسرے سیٹ میں وہ صرف تین گیم جیت سکیں اور دو ایک کے اسکور سے شکست کھا گئیں۔ ویمن ایونٹ کی نمبر آٹھ سیڈ ایلینا سیوٹولینا بھی ہار گئیں، اُنہیں سنی گور نے دو سیٹ میں سات پانچ اور چھ دو سے مات دے دی۔ نمبر دو سیڈ ریبا کینا نے بھی اپنا میچ جیت لیا، اُنہوں نے بوائسن کو چھ چار، ایک چھ اور چھ تین سے ہرایا، نمبر تین سیڈ ایگا شیواٹک نے اپنا میچ جیت لیا، اُنہوں نے ٹاؤن سینڈ کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد چھ ایک ، دو چھ اور چھ تین سے شکست دی۔ مینز سنگلز کے نمبر دو سیڈ جرمنی کے ایلگزینڈر زیوریو نے چار سیٹ کے دلچسپ مقابلے کے بعد بیلجئم کے ایلگزینڈر بلاگسک کو شکست دی، جبکہ سوئٹزرلینڈ کے اسٹین واورینکا بھی ہار گئے، اُنہیں اٹلی کے میٹیو بیریٹینی نے چار سیٹ میں چھ سات، سات چھ، سات چھ اور سات چھ سے ہرایا۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا