Sports

ومبلڈن لیڈیز سنگلز، یوکرین کی مارتا، جمہوریہ چیک کی نواسکوا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

ومبلڈن لیڈیز سنگلز، یوکرین کی مارتا، جمہوریہ چیک کی نواسکوا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

یوکرین کی مارتا کوستیوک ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ کوارٹر فائنل میں مارتا نے اٹلی کی جیسمین پولونی کو شکست دی۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی لنزے نوسکوا نے بیلجیم کی الیسے مارٹینز کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز میں یوکرائن کی مارتا کوستیوک نے اٹلی کی جیسمین پولونی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ مارتا کی جیت کا اسکور 3-6 اور 2-6 رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کی لنزے نوسکوا نے بیلجیم کی الیسے مارٹینز کو شکست دے کر لاسٹ فور میں جگہ بنالی۔ لنزے نوسکوا کی جیت کا اسکور 3-6 اور 5-7 رہا، ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے میچز جیو سوپر اور مائیکو ایپ سے براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments