سری نگر،4 نومبر: جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پیر کو پہلے ہی دن پی ڈی پی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے دفعہ370 کی بحالی کے لئے پیش کردہ ایک قرار داد کی وجہ سے ہنگامہ آرائی کے مناظر دیکھے گئے جس کے بعد اسپکیر نے اجلاس کی کارروائی 15 منٹوں کے لئے معطل کر دیں۔ مسٹر پرہ کے اس اقدام سے ایوان میں زبردست ہنگامہ برپا ہو گیا اور بی جے پی ایم ایل ایز نے اسپیکر پر زور دیا کہ وہ قرارداد کو فوری طور پر رد کر دیں۔ اسپیکر نے بی جے پی اراکین کے غصے کو پرسکون کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا: ’یہ میرا ڈومین ہے، مجھے اس کی جانچ کرنے دیں اور اس کے مطابق میں قرارداد پرفیصلہ کروں گا‘۔ انہوں نے کہا: ’میں نے ابھی تک یہ کاپی نہیں دیکھی، مجھے اس کی جانچ کرنے دو‘۔ موصوف اسپیکر نے اس کے بعد اجلاس کی کارروائیوں کا پندرہ منٹوں کے لئے معطل کر دیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا: ’اسپیکر کے انتخاب پر ریمارکس کے دوران ایک رکن اسمبلی کی نجی قرارداد کا کوئی مطلب نہیں ہے‘۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی اکثریت نے 2019 اور اس کے بعد کی گئی تبدیلیوں کی حمایت نہیں کی ہے۔ دریں اثنا پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے وحید پرہ کو اسمبلی میں یہ قرار داد لانے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ’ مجھے دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف جموں وکشمیر اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر وحید پرا پر فخر ہے، خدا آپ کو سلامت رکھے‘۔
Source: uni news service
’ڈیجیٹل اریسٹ‘ کا حیران کن کیس، خاتون سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لیے
اجمیر درگاہ میں مندر کا تنازع 'چائے کی پیالی میں طوفان کی طرح': بی جے پی کے سینئر لیڈر راٹھور
دہلی الیکشن میں اکیلے اترے گی عام آدمی پارٹی ، کانگریس کے ساتھ نہیں ہوگا اتحاد...کیجریوال
طوفان فنگل بتدریج کمزور
فوج نے پڈوچیری میں پھنسے 600 سے زیادہ لوگوں کو بچایا
سنبھل کے دورے سے قبل کانگریس کے یوپی صدر کو پولیس کا نوٹس، دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت
اترکاشی مسجد تنازع پر آج مہاپنچایت، شہر چھاؤنی میں تبدیل
عبادت گاہوں کے تحفظ سے متعلق عدالت عظمی کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے: شاہی امام سید احمد بخاری
کانگریس نے الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھائے، ملک گیر تحریک چلائے گی
مہاراشٹر: بی جے پی کی مخالفت رنگ لائی، ریاستی وقف بورڈ کو 10 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ واپس !