National

وارانسی میں ’آئی لو محمد‘ پوسٹر کے ساتھ بغیر اجازت جلوس نکالنے والے دو گرفتار

وارانسی میں ’آئی لو محمد‘ پوسٹر کے ساتھ بغیر اجازت جلوس نکالنے والے دو گرفتار

وارانسی: 30 ستمبر : اتر پردیش کے کئی اضلاع میں ’آئی لو محمد‘ پوسٹر کے ساتھ نکالے گئے جلوسوں کے خلاف پولیس کارروائی مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لوہتہ پولیس نے منگل کو بغیر اجازت جلوس نکالنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزام میں دو ملزمان کو مینا بازار سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو لوہتہ علاقے میں مسلم برادری کے کچھ افراد نے بغیر اجازت ’آئی لو محمد‘ کے پوسٹر اور بینر کے ساتھ جلوس نکالا تھا، جس کی وجہ سے آمد و رفت کافی دیر تک متاثر رہی اور عام لوگوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ اس معاملے میں پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا تھا۔ گرفتار افراد کی شناخت مینا بازار کے رہائشی غلام محمد اور ظاہر کے طور پر ہوئی ہے۔ ان دونوں نے بھیڑ کے ساتھ ’آئی لو محمد‘ کے نام پر جلوس نکالا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments