سپرمین کے شریک تخلیق کار جوزف شسٹر کے ورثاء نے وارنر برادرز ڈسکوری اور ڈی سی کامکس کے خلاف کاپی رائٹ کے حوالے سے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ یہ مقدمہ نیویارک کی وفاقی عدالت میں جوزف شسٹر کی جائیداد کے منتظم مارک وارن پیری کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وارنر برادرز ڈسکوری کے پاس کچھ ممالک میں آنے والی نئی سپرمین فلم ریلیز کرنے کے حقوق موجود نہیں ہیں۔ خاص طور پر کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا میں فلم کی تقسیم کو روکنے کے لیے عدالتی حکم امتناعی کی درخواست کی گئی ہے۔ مقدمے کے مطابق، جوزف شسٹر کے سپرمین کے غیر ملکی کاپی رائٹس کئی سال قبل ان کے ورثاء کو واپس مل چکے ہیں۔ قانونی دستاویزات کے مطابق، کینیڈا، برطانیہ، آئرلینڈ اور آسٹریلیا کے کاپی رائٹ قوانین کے تحت کسی تخلیق کار کے انتقال کے 25 سال بعد ان کے حقوق خود بخود ان کے ورثاء کو منتقل ہو جاتے ہیں۔ چونکہ جوزف شسٹر کا انتقال 1992 میں ہوا تھا، اس لیے ان ممالک میں سپرمین کے حقوق 2017 میں ان کے ورثاء کو واپس مل گئے تھے، جبکہ کینیڈا میں یہ حقوق 2021 میں واپس آئے۔ اس معاملے پر وارنر برادرز ڈسکوری کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس مقدمے کی بنیاد سے اصولی طور پر متفق نہیں ہیں اور اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں گے۔ واضح رہے کہ سپرمین کی نئی فلم 11 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں ڈیوڈ کورینسوئٹ سپرمین کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ریچل بروسناہن لوئس لین، نکولس ہولٹ لیکس لیتھر، اور ماریا گیبریلا ڈی فاریہ دی انجینئر کے کردار میں نظر آئیں گے۔
Source: social media
رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
سیف علی خان کی چاقو حملے کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت
ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی
سوناکشی نے ممبئی میں واقع اپنا فلیٹ فروخت کردیا، کتنا منافع ہوا؟
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
شاہ رخ کی پرستاروں سے 50 فیصد پیار آریان اور سوہانا کو دینے کی درخواست
کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن
ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی
پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار