Entertainment

نیویارک ایئرپورٹ پر بھارتی ماننے سے انکار کرکے حراست میں لیا گیا تھا، نیل نتین مکیش

نیویارک ایئرپورٹ پر بھارتی ماننے سے انکار کرکے حراست میں لیا گیا تھا، نیل نتین مکیش

بالی ووڈ اداکار اور لیجنڈری گلوکار مکیش کے پوتے نیل نتین مکیش نے ماضی میں اپنے ساتھ پیش آنیوالے ایک دلچسپ واقعے کا انکشاف کیا جس میں نیویارک ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بھارتی ماننے سے انکار کرتے ہوئے حراست میں لے لیا تھا۔ نیل نیتن مکیش کے مطابق انکے پاس بھارتی پاسپورٹ بھی موجود تھا لیکن پھر بھی حکام نے یقین نہیں کیا۔ ایک میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے 43 سالہ اداکار نے بتایا کہ وہ 2009 کی فلم نیویارک کی شوٹنگ کےلیے وہاں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ حکام مجھ سے مسلسل سوالات تو کر رہے تھے لیکن مجھے وضاحت کا موقع نہیں دے رہے تھے۔ جب نیل سے پوچھا گیا کہ پھر وہ اس صورتحال سے کیسے عہدہ برآ ہوئے؟ تو انہوں نے بتایا کہ وہاں چار گھنٹے گزر گئے تو ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں جس پر میں نے صرف یہ کہا کہ آپ میرا نام لکھ کر گوگل کرلیں۔ انہوں نے بتایا کہ جس کے بعد وہ اتنے شرمندہ ہوئے کہ انہوں نے میرے دادا اور والد کے بارے میں سوال پوچھنا شروع کر دیے۔ واضح رہے کہ نیل کے والد نیتن مکیش بھی معروف گلوکار ہیں۔ نیل حال ہی میں مزاحیہ ایکشن کامیڈی حساب برابر میں نظر آئے۔ 2024 کی اس فلم کی ڈائریکشن اشونی دھیر نے دی، فلم میں آر مادھون کے ساتھ کیرتی کلہاری، رشمی ڈیسائی اور فیصل رشید بھی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments