بالی وڈ کی معروف ڈانسنگ گرل اور مراکش سے تعلق رکھنے والی نورا فتیحی اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل ایک عجیب و غریب جھوٹی خبر کا شکار بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے مخصوص ڈانس کے اسٹیپس سے اسٹیج میں جان پھونکنے والی نورا فتیحی سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہوئیں کہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی گمراہ کن ویڈیو میں ایک خاتون کو پہاڑ کی بلندی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وائرل ویڈیو کلپ پر ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا 'بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نورا فتیحی کی موت بالی وڈ کے لیے بری خبر ہے'۔ بعدازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تاہم ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں اور بھارتی میڈیا نے نورا کے زندہ سلامت ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ویڈیو کو جعلی قرار دیا گیا ہے، بظاہر عوام کو گمراہ کرنے اور غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نورا سے متعلق جھوٹی اور غلط خبریں پھیلانے والوں پر سخت تنقید کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی اسٹار کی موت سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہو۔
Source: Social Media
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ