بگ باس 18 نے شو دیکھنے والوں کو گزشتہ تین ماہ سے اپنے سے جوڑے رکھا ہے، شو کے دوران بڑے پیمانے پر ڈرامہ، ہنسی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔ شو کے کنٹسٹنٹ نے اس موقع پر اپنی ذاتی زندگیوں کے بارے میں تجربات شیئر کیے اور حیران انکشافات کیے۔ اس میں سے کچھ انتہائی چونکا دینے والی باتیں یہ ہیں۔ ایک جذباتی قسط میں 51 سالہ اداکارہ اور فوٹو ماڈل شلپا شروڈکر نے اپنی بہن نمریتا شروڈکر سے گھر میں داخل ہونے سے ہونے والی تلخ کلامی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اپنی بہن کے ساتھ جھگڑے کا اعتراف کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔ شلپا شروڈکر کے مطابق میری اور نمریتا کی ایک فائٹ گھر میں داخل ہوتے وقت ہوئی، جس کے بعد دو ہفتے تک ہماری بات چیت نہیں ہوئی۔ اس دوران میں اسے بہت مس کرتی رہی۔ ریاست ارونا چل سے تعلق رکھنے والی ماڈل و اداکارہ چم دارنگ نے بھی اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شو جوائن کرنے سے پہلے دس سال تک ایک ریلیشن شپ میں تھیں، انھوں نے اس موقع پر اشارہ دیا کہ شو کے اختتام پر وہ کرم ویر مہرہ سے قربت کے باوجود دوبارہ اپنے سابق دوست سے رابطہ کرسکتی ہیں۔ ٹی وی ایکٹر ویوین دیسنا نے اپنی اہلیہ نورین آل سے اپنی محبت کی کہانی سنائی۔ معروف بھارتی پاور لفٹر اور فٹنس انفلوئنسر رجت دلال نے پاور لفٹنگ کے حوالے سے اپنی زندگی اور کیریئر کے بارے میں جدوجہد سے شرکا کو آگاہ کیا۔ ٹیلی ویژن اداکارہ چاہت پانڈے نے اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں بتایا، جبکہ اویناش مشرا نے اپنی کتھا سنائی۔ شو میں کرن ویر مہرہ، عارفین خان، سارہ عارفین، ایشا سنگھ و دیگر بھی شریک تھے۔ بگ باس 18 کا فائنل 19 جنوری کو رات 9 بجے پیش کیا جائے گا۔
Source: social media
رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
سیف علی خان کی چاقو حملے کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت
ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی
سوناکشی نے ممبئی میں واقع اپنا فلیٹ فروخت کردیا، کتنا منافع ہوا؟
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
شاہ رخ کی پرستاروں سے 50 فیصد پیار آریان اور سوہانا کو دینے کی درخواست
کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن
ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی
پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار