National

ہنگامے کے ساتھ شروع ہوا یوپی اسمبلی کا بجٹ سیشن

ہنگامے کے ساتھ شروع ہوا یوپی اسمبلی کا بجٹ سیشن

لکھنؤ:18فروری: اترپردیش کے اسمبلی سیشن بدھ کو اپوزیشن اراکین کے شور شراب اور ہنگامہ کے درمیان شروع ہوا۔ گورنر آنندی بین نے شور شرابے کے درمیان اپنے خطبے میں حکومت کی پالیسیوں اور کاموں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پریاگ راج مہاکمبھ سے ایک بھارت مستحکم بھارت کا تصور پورا ہوا ہے۔ جس میں صفائی، سیکورٹی اور بہتر انتظام کے نئے میعارات استوار ہوئے ہیں۔ یہ انعقاد جہاں ایک جانب کثرت میں وحدت کو ظاہر کرتا ہے وہیں دوسری جانب مساوات کا پیغام دے رہاہے۔ گورنر کے خطاب کے دوران اپوزیشن ارکان خاص طور پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ارکان حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے اپوزیشن ارکان سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی لیکن ان کی اپیل کو نظر انداز کر دیا گیا۔ گورنر کے خطاب کے بعد ایوان کی کارروائی 12:30 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کی کارروائی کے دوسرے اجلاس میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر نشانہ لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو حکومت کے ہر اچھے کام کی مخالفت کرنے کی عادت ہو گئی ہے۔ دراصل یہ پارٹی اتر پردیش کے ثقافتی ورثے کے خلاف ہے۔ سماج وادی پارٹی کے لوگ اپنے بچوں کو انگریزی اسکولوں میں پڑھائیں گے اور دوسروں کے لیے اردو کی وکالت کریں گے۔ سماج وادیوں کا کردار دوہرا ہو گیا ہے، وہ ملک کو بنیاد پرستی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ بھوجپوری اور اودھی کی مخالفت کرنے والے سماج وادی پارٹی کے لوگ بچوں کو مولوی بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بھوجپوری، اودھی، برج اور بندیل کھنڈی بولیوں کے لیے الگ الگ اکیڈمیاں بنا رہی ہے، تاکہ وہ ترقی کر سکیں۔بعد ازاں دیگر قانون سازی کا کام مکمل کرنے کے بعد ایوان کی کارروائی بدھ کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments