Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

غزہ میں اسرائیلی فوج کی نئی دراندازی، فضائی حملوں میں تین فلسطینی جان سے گئے

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

غزہ میں اسرائیلی فوج کی نئی دراندازی، فضائی حملوں میں تین فلسطینی جان سے گئے
غزہ میں اسرائیلی فوج کی نئی دراندازی، فضائی حملوں میں تین فلسطینی جان سے گئے — November 19, 2026
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ٹینک وسطی غزہ کے ایک علاقے میں داخل ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے پٹی میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں سے باہر حماس کی املاک کو نشانہ بنایا ہے۔

عینی شاہدین نے کہا کہ کچھ اسرائیلی ٹینک مرکزی صلاح الدین روڈ میں داخل ہوئے۔ یہ اس ییلو لائن کے مغرب میں واقع ہے جو غزہ کی پٹی کے دو تہائی حصے کا تعین کرتی ہے۔ یہ علاقہ ایک سال سے زیادہ عرصہ قبل اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود اب بھی اسرائیلی کنٹرول میں ہے۔ فلسطینی طبی عملے نے بتایا کہ فوجی کارروائیوں کے مقام کے قریب ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

طبی عملے نے مزید بتایا کہ اس سے قبل دو الگ الگ اسرائیلی فضائی حملوں میں دیر البلح اور غزہ سٹی میں دو مزید افراد جان سے گئے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ افواج نے وسطی غزہ میں ییلو لائن کے مغرب میں حماس کی املاک کو نشانہ بناتے ہوئے ایک کارروائی کی۔ اس سے قبل بدھ کے روز ہی پٹی کے جنوب میں ایک مسلح شخص کو نشانہ بنایا۔ ترجمان نے تیسرے حملے کے حوالے سے ابھی تک کوئی تبصرہ جاری نہیں کیا ہے۔

اکتوبر 2025 میں اعلان کردہ جنگ بندی کے نتیجے میں غزہ کی جنگ میں بڑی جنگی کارروائیاں رک گئی تھیں لیکن اس سے اسرائیلی حملے نہیں رکے اور نہ ہی حماس کو غیر مسلح کیا جا سکا۔ اسرائیل، جس کا کہنا ہے کہ حماس اپنی صفوں کو دوبارہ منظم کرنے اور خود کو مسلح کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، نے حماس کے خلاف اپنے حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ حماس اسرائیل پر امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتی ہے۔

غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک کم از کم 1600 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی ٹینک وسطی غزہ کے ایک علاقے میں داخل ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی افواج نے پٹی میں اسرائیل کے زیر کنٹرول علاقوں سے باہر حماس کی املاک ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn