Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

امریکا میں غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے خوشخبری، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام کالعدم قرار

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

امریکا میں غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے خوشخبری، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام کالعدم قرار
امریکا میں غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے خوشخبری، ٹرمپ انتظامیہ کا اقدام کالعدم قرار — November 19, 2026
بوسٹن: امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے بین الاقوامی طلبہ اور غیر ملکی صحافیوں کے ویزا محدود کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا۔

امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بین الاقوامی طلبہ اور غیر ملکی صحافیوں کے ویزا کی مدت محدود کرنے کی کوشش کو مسترد کر دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب یونیورسٹیوں اور میڈیا یونینز نے اگست میں محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

میساچوسٹس ڈسٹرکٹ جج ڈینس سیلر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حکومت اس مخصوص ویزا پروگرام میں وسیع پیمانے پر فراڈ یا قومی سلامتی کے خدشات ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ انھوں نے ڈی ایچ ایس کے پابندیاں عائد کرنے کے اقدام کو ’’من مانی اور بے ترتیب‘‘ قرار دیا۔

جج سیلر نے لکھا کہ ’’حتمی قاعدہ، جس کا عنوان ’غیر مہاجر تعلیمی طلبہ، ایکسچینج وزیٹرز اور غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کے لیے داخلے کی مقررہ مدت اور قیام کی توسیع کا طریقہ کار قائم کرنا‘ ہے اس کے تحت مکمل طور پر منسوخ کیا جاتا ہے۔‘‘

بوسٹن: امریکی وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے بین الاقوامی طلبہ اور غیر ملکی صحافیوں کے ویزا محدود کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے دیا۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn