Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

ایران کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، تباہ کن کارروائی سے قبل آخری موقع دیا ہے، ٹرمپ

ایران کیساتھ مذاکرات جاری ہیں، تباہ کن کارروائی سے قبل آخری موقع دیا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور وہ تباہ کن کارروائی سے پہلے ایران کو آخری موقع دینا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات میں آبنائے ہرمز کے کھلنے پر بات کر رہے ہیں، ایران کے پاس اچھے معاہدے پر دستخط کے لیے آخری موقع ہے۔

ادھر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی آبنائے ہُرمُز پر آج یا کل تک معاہدہ ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران امریکی سیکریٹری خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور بحران کو نارمل سطح پر لانے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

دوسری جانب قطر نے تمام فریقوں کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے بات چیت ہونے اور جلد مثبت پیشرفت کا امکان ظاہر کیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn