وشاکھاپٹنم، 12 اکتوبر : ہندستانی بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بدولت ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ہندستان نے آسٹریلیا کے خلاف331 رن کا بڑا ہدف دیا۔رن مزید اسکورہو سکتے تھے لیکن آسٹریلیا نے آخری اووروں میں اینابیلا سدرلینڈ (پانچ وکٹ) اور سوفی مولینیو (تین وکٹوں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندستان کو 330 تک محدود کردیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرتے ہوئے ہندستانی اوپننگ جوڑی پرتیکا راول اور اسمرتی مندھانا نے اچھی شروعات کی، پہلی وکٹ کے لیے 155 رنز کی سنچری شراکت داری قائم کرتے ہوئے ، ایک بڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔ 25 ویں اوور میں سوفی مولینیو نے اسمرتی مندھانا کو آ¶ٹ کرکے ہندستان کو پہلا جھٹکا دیا، جو سنچری کے راستے پر تھیں۔ اسمرتی مندھانا نے 66 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکے لگا کر 80 رنز بنائے ۔ اس کے بعد اینابیلا سدرلینڈ نے 31ویں اوور میں پرتیکا راول کو 75 رنز پر آ¶ٹ کیا۔ راول نے اپنی اننگز میں 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ کپتان ہرمن پریت کور (22)، ہرلین دیول (38)، جمائمہ روڈریگس (33)، ریچا گھوش (32) اور امنجوت کور 16-16 رنز بنا کر آ¶ٹ ہوئیں۔ سدرلینڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہندوستان کو 48.5 اوورز میں 330 رنز تک محدود کردیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اینابیلا سدرلینڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی مولینو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ میگن شٹ اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آ¶ٹ کیا۔
Source: uni news
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
خاتون ہاکی ایشیا کپ 2025: ہندستان نے تھائی لینڈ کو 0-11 سے شکست دے کر کیا شاندار آغاز، ممتاز خان کی بہترین کارکردگی
سہ ملکی سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

ہندستان نے پاکستان کو دی کراری شکست
گمنام ارب پتی نے اپنی ساری جائیداد معروف فٹ بالر کے نام کردی