نئی دہلی، یکم جولائی (;) ہندستان اور پاکستان نے پیر کے روز نئی دہلی اور اسلام آباد میں بیک وقت سفارتی ذرائع کے ذریعے ایک دوسرے کی جیلوں میں موجود شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتی رسائی کے دو طرفہ معاہدے 2008 کی دفعات کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایسی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق ہندوستان نے اپنی تحویل میں موجود ایسے 366 شہری قیدیوں اور 86 ماہی گیروں کے نام بتائے ہیں، جو پاکستانی ہیں یا ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔ اسی طرح، پاکستان نے اپنی تحویل میں موجود ایسے 43 شہری قیدیوں اور 211 ماہی گیروں کے نام ظاہر کیے ہیں، جو ہندستانی ہیں یا ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہندستانی ہیں۔ حکومت ہند نے شہری قیدیوں، ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کے ساتھ ہی پاکستان کی تحویل سے لاپتہ ہندوستانی دفاعی اہلکاروں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ 185 ہندوستانی ماہی گیروں اور غیر عسکری قیدیوں کی رہائی اور وطن واپسی کی کارروائی تیز کرے، جنہوں نے اپنی سزا پوری کر لی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی تحویل میں موجود 47 شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کو فوری طور پر سفارتی رسائی فراہم کرے، جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہندوستانی ہیں اور انہیں اب تک سفارتی رسائی فراہم نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام ہندوستانی اور مبینہ ہندستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کے تحفظ، سلامتی اور بہبود کو یقینی بنائے۔ ہندستان دوسرے ملک میں اپنے شہری قیدیوں اور ماہی گیروں سے متعلق تمام انسانی امور بشمول، ترجیحی بنیادوں پر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس تناظر میں، ہندستان نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ہندستان کی تحویل میں موجود 75 مبینہ پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی قومیت کی تصدیق کے عمل کو تیز کرے، جن کی وطن واپسی پاکستان سے قومیت کی تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے زیر التواء ہے۔
Source: uni news
تھرور نے سرزنش کی تو کولمبیا نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنی دھن بدل دی۔ پاکستان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا بیان واپس لے لیا
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
ہردوئی میں کار کھائی میں گری، پانچ کی موت، چھ کی حالت نازک
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
بہار : پٹنہ میں ٹل گیا ٹرین حادثہ، مسافروں نے کہا- ایسا لگا کہ اب سب کچھ ختم ہو جائے گا
مہاراشٹرا کے ستارہ ضلع میں دو سال بعد کورونا کی واپسی، عوام سےاحتیاط کی اپیل
ہردوئی میں کار کھائی میں گری، پانچ کی موت، چھ کی حالت نازک
تروپتی ضلع کے گڈور میں غیر انسانی واقعہ، نالے سے جڑواں بچوں کی لاشیں برآمد
سہارنپور میں زیر تعمیر مسجد منہدم، کانگریسی رکن پارلیمان عمران مسعود نے کارروائی پر اٹھائے سوال
دہلی میں کورونا وائرس سے ایک خاتون کی موت، دارالحکومت میں کووڈ-19 کے 104 ایکٹیو کیسز
منی پور کے کچھ علاقوں میں سیلاب سے معمولات زندگی متاثر
آپریشن سندور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب ترین مہم ، گولی کا جواب ملے گاگولی سے: مودی
نفرت انگیز تقریر کے معاملے میں عباس انصاری کو 2 سال کی قید