Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیتن یاہو جنگی مجرم، فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی کے معمار ہیں: ظہران ممدانی

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

نیتن یاہو جنگی مجرم، فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی کے معمار ہیں: ظہران ممدانی
نیتن یاہو جنگی مجرم، فلسطینیوں کی ہولناک نسل کشی کے معمار ہیں: ظہران ممدانی — September 23, 2026
امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے معاملے پر لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔

ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کے خلاف ہولناک نسل کشی کا معمار‘ قرار دے دیا۔

ان کا یہ بیان نیتن یاہو کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیا۔
ظہران ممدانی کے بیان پر اپنے ردِعمل میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے نیویارک کے میئر پر حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے کا الزام عائد کر دیا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میں اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں ’سچ‘ بیان کروں گا اور ظہران ممدانی کے بارے میں بھی اپنا مؤقف پیش کروں گا۔

انہوں نے نیویارک کے میئر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف ہنگاموں پر آپ کو شرمندہ ہونا چاہیے۔

امریکا کے شہر نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی اور اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان غزہ جنگ کے معاملے پر لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn