Sports

ناروے نے آئیوری کوسٹ کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کردیا

ناروے نے آئیوری کوسٹ کو فیفا ورلڈ کپ سے باہر کردیا

ناروے نے آئیوری کوسٹ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 سے باہر کردیا۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے اہم میچ میں پہلے ہاف میں ناروے نے آئیوری کوسٹ کے خلاف ایک گول کی برتری حاصل کی اور انتونیو نوسا نے 39ویں منٹ پر گول اسکور کیا۔ دوسرے ہاف میں آئیوری کوسٹ نے ناروے کی برتری ختم کردی۔ آئیوری کوسٹ کی جانب سے ڈیالو نے 74ویں منٹ میں گول اسکور کیا لیکن ناروے نے ان کے خلاف دوسرا گول اسکور کرکے کامیابی حاصل کرلی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ناروے کی ٹیم نے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے نیدرلینڈز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments