Sports

ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے کی شرمندگی، اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی

ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے کی شرمندگی، اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ مستعفی

فٹ بال ورلڈ کپ میں ٹیم کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں نہ پہنچنے کی شرمندگی نے اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ اسٹیو کلارک کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا، اُنہوں نے سات برس تک اسکاٹش ٹیم کی کوچنگ کی۔ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم گروپ سی میں شامل تھی، اس میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں اُس نے ہیٹی کو ایک صفر سے ہرا کر اچھا آغاز کیا تھا لیکن اپنے گروپ کی بقیہ دو ٹیموں مراکش سے اُسے ایک صفر اور پھر برازیل سے تین صفر سے شکست ہوئی۔ اسکاٹ لینڈ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچنے کا دارمدار گروپ ایل کے ہونے والے کروشیا اور گھانا کے میچ پر تھا جس میں گھانا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست ہوئی۔ گھانا کی ناکامی کے سبب اسکاٹ لینڈ کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا، اسکاٹس فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں اسٹیو کلارک کے مستعفی ہونے کے بارے میں بتایا گیا جس میں اسٹیو کلارک نے ایسوسی ایشن، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا اور نئے آنے والے کوچ کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments