امریکا (30 جون 2026): دفاعی چیمپئن اور فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فیورٹ ٹیم ارجنٹینا کے راؤنڈ آف 32 میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔ فیفا ورلڈ کپ میں ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے نئی ٹیم کیپ ورڈے سے مقابلہ کرنا ہے، جس میں بظاہر میسی کی ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ تاہم اس میچ کے حوالے سے ایک حیران کن پیشگوئی سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کیپ ورڈے کی ٹیم دفاعی چیمپئن اور سپر اسٹار فٹبالرز سے سجی ارجنٹینا کی ٹیم کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گی۔ انگلینڈ کے ہیری کین کے بارے میں ماضی میں کیے گئے دعوؤں کے بعد اب سوشل میڈیا پر ان کی ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے سے متعلق یہ نئی پیش گوئی وائرل ہو رہی ہے۔ نانا کواکو بونسام نے ارجنٹائن کی شکست کے ساتھ ہی نئے چیمپئن کا نام بھی بتا دیا اور کہا کہ فلکیاتی اشاروں کے مطابق اس بار ورلڈ کپ کی ٹرافی پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو اٹھائیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ان پیشگوئیوں پر فٹبال شائقین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین اسے دلچسپ پیشگوئی قرار دے رہے ہیں جب کہ اکثر اس پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نانا کواکو نے انگلینڈ اور گھانا کے میچ سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ہیری کین کو گھانا کے خلاف گول کرنے سے روک دیا ہے اور حیران کن طور پر ہیری کین اس میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکے تھے۔
Source: social media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا