ممبئی: اداکار شترو گھن سنہا کا کہنا ہے کہا میری بیٹی سوناکشی سنہا کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں۔ بالی ووڈ کے سینئیر اداکار شترو گھن سنہا مسلمان سے شادی کرنے پر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بننے والی اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کے دفاع میں سامنے آگئے۔ شترو گھن سنہا نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ میری بیٹی کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سوناکشی کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں۔ شترو گھن سنہا کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے متعدد ہٹ گانوں کے خالق آنند بخشی نے لکھا تھا کچھ تو لوگ کہیں گے لوگوں کا کام ہے کہنا۔ میں اس میں اضافہ کرنا چاہوں گا کہ کہنے والے اگر بیکار اور بیروزگار ہوں تو ان کا یہی کام بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کسی کا بھی انتہائی نجی معاملہ ہوتا ہے اور دو افراد کے فیصلہ ہوتا ہے۔ تنقید کرنے والے تمام لوگوں سے کہتا ہوں کہ جائیں اور اپنی زندگی جئییں۔
Source: social media
شادی کی تیاریاں؟ کیرتی سینن کی بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات
پاپ گلوکارہ شکیرا کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل
کوریا کی 24 سالہ معروف اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد
صرف 2 گھنٹے سوتا ہوں، جیل میں 8 گھنٹے سوتا تھا: سلمان خان
آشا بھوسلے نے مرنے سے پہلے اپنی آخری خواہش بتا دی
عالیہ بھٹ دنیا کی دوسری بااثر ترین اداکارہ، پہلے نمبر پر کون؟