Sports

مینک اور رانا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز   کے لیے 15 رکنی ہندستانی ٹیم میں جگہ ملی

مینک اور رانا کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی ہندستانی ٹیم میں جگہ ملی

ممبئی، 28 ستمبر : بنگلہ دیش کے خلاف اگلے ماہ 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے ہفتہ کو 15 رکنی ہندستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ 2026 میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں نوجوان ٹیلنٹ کو اہمیت دی گئی ہے۔ رواں سال آئی پی ایل میں دھماکہ خیز رفتار سے بولنگ کرکے دنیا کی توجہ حاصل کرنے والے مینک یادو کو پہلی بار ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ مینک نے گزشتہ آئی پی ایل میں آر سی بی کے خلاف 156.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ تاہم آئی پی ایل کے دوران چوٹ نے انہیں پریشان کیا تھا۔ گھریلو کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کے منتظر ایشان کشن کو فی الحال انتظار کرنا پڑے گا۔ ان کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے پنجاب کے جیتیش شرما کو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ٹیم میں شامل کیا ہے، جب کہ شھبمن گل کی جگہ پنجاب کے ابھیشیک شرما کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ابھیشیک نے سری لنکا کے دورے میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا تھا۔ یشسوی جیسوال کو بھی بنگلہ دیش سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ 15 رکنی ٹیم میں جیتیش کے علاوہ سنجو سیمسن وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ٹیم مینجمنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے، جب کہ رشبھ پنت کو نومبر میں شروع ہونے والی آسٹریلیا سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے آرام دیا گیا ہے۔ دہلی کے ہرشیت رانا اور نتیش ریڈی بھی پہلی بار ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ اسپن بولر ورون چکرورتی کی بھی تقریباً ڈھائی سال بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ہندستان 6 اکتوبر سے کپتان سوریہ کمار یادو کی قیادت میں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔ ہندوستانی ٹیم: سوریہ کمار یادو (کپتان)، ابھیشیک شرما، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، ریان پراگ، نتیش کمار ریڈی، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، ورون چکرورتی، جیتیش شرما، ارشدیپ سنگھ، ہرشیت رانا، مینک یادو۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments