مشہور لاطینی پاپ گلوکار فیڈی ڈورکاز کو میکسیکو میں ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ 29 سالہ ارجنٹائنی نژاد گلوکار کو مبینہ طور پر ڈکیتی مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، برطانوی اخبار دی مِرر کے مطابق فیڈی ڈورکاز کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مشہور ڈانس شو کی ریہرسل کے بعد واپس جا رہے تھے، حملہ آوروں نے اُن کی گردن میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ میکسیکو سٹی سیکریٹریٹ آف پبلک سیفٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد تھے، جن کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملوث افراد کی شناخت کی جا سکے۔ فیڈی ڈورکاز نے اپنے معروف گانوں کارا بونیتا اور موکا کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان