امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ کی وجہ سے برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور اداکارہ میگھن مارکل کی نیٹ فلکس سیریز کی ریلیز مؤخر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کی آگ کی وجہ سے میگھن مارکل کی درخواست پر ان کی نیٹ فلکس سیریز 'وتھ لوو' کی ریلیز ڈیٹ تبدیل کر دی گئی۔ نیٹ فلکس سیریز 'وتھ لوو' 15 جنوری کو ریلیز ہونی تھی لیکن اب 4 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ میگھن مارکل نے کہا کہ میں نیٹ فلکس کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ریلیز میں تاخیر میں میری مدد کی، ہماری توجہ میری آبائی ریاست کیلیفورنیا میں جنگل کی آگ سے متاثر ہونے والوں کی ضروریات پوری کرنے پر مرکوز ہے۔ نیٹ فلکس سیریز'وتھ لوو' میگھن مارکل نے پروڈیوس بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں لگی آگ پر تقریباً ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ مختلف مقامات پر لگی یہ آگ اب تک تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کرچکی ہے۔ اس آگ کے نتیجے میں اب تک 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد لاپتا ہیں، آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو اب تک آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔
Source: social media
رجنی کانت کی فلم کے 44 سالہ پروڈیوسر نے خراب مالی حالات کے باعث خودکشی کرلی
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
سیف علی خان کی چاقو حملے کے بعد پہلی بار تقریب میں شرکت
ڈانس ریکارڈ کرایا تو سلمان و شاہ رخ جھاڑیوں میں چھپ کر دیکھ رہے تھے: ممتا کلکرنی
سوناکشی نے ممبئی میں واقع اپنا فلیٹ فروخت کردیا، کتنا منافع ہوا؟
مفتی قوی کی راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش، ایک شرط رکھ دی؟
کینیڈین وزیراعظم بننے کی دوڑ میں سابقہ بھارتی اداکارہ بھی شامل
بھارتی اداکارہ کی شکایت : یوٹیوبر سے 300 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد
شاہ رخ کی پرستاروں سے 50 فیصد پیار آریان اور سوہانا کو دینے کی درخواست
کرش 4 کیلئے بجٹ نہیں ہے، اتنے پیسے ہمارے پاس نہیں ہوتے، راکیش روشن
ممبئی کی عدالت نے کنگنا رناوت کو آخری وارننگ جاری کردی
پہلی بیوی سے کوئی اعتراض نہیں، راکھی ڈوڈی خان کی دوسری بیوی بننے کیلئے تیار