International

میانمار زلزلے میں 1700 افراد ہلاک، 300 تاحال لاپتہ

میانمار زلزلے میں 1700 افراد ہلاک، 300 تاحال لاپتہ

میانمار کی فوج کے سربراہ نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کو فون پر بتایا ہے کہ 28 مارچ کو آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 1700 ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق زلزلے میں 3400 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 300 کے قریب لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر 38 منٹ پر میانمار میں 5.5 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا ہے۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز منڈلے شہر سے 27 کلومیٹر شمال مغرب میں ماتارا قصبہ تھا۔ ماتارا کے نزدیک واقع ماراپوار کے ایک رہائشی نے بی بی سی برما کو بتایا کہ یہ 28 مارچ کے بعد آنے والا سب سے شدید زلزلہ تھا۔ گذشتہ رات بھی 4.2 شدت کا ایک زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ جمعے کے روز آنے والے زلزلے سے سب سے زیادہ منڈلے شہر اور اس کے آس پاس کا علاقہ متاثر ہوا ہے جہاں سینکڑوں افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments