Sports

مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا

مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ کے اہم میچ میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔ ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ میں مصر اور آسٹریلیا نے پہلے ہاف میں ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے مگر کامیابی مصر کو ملی جس کے کھلاڑی امام عاشور نے 13ویں منٹ میں ہی گیند حریف ٹیم کے جال میں ڈال دی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک مصر کو ایک صفر کی برتری حاصل رہی، دوسرے ہاف کو شروع ہوئے دس منٹ ہی ہوئے تھے کہ ایک موو پر مصر کے کھلاڑی محمد ہانی کی غلطی نے گیند اُن ہی کی ٹیم کے جال میں پہنچادی جس کے سبب مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ اس کے بعد کوئی ٹیم بھی مقررہ وقت میں مزید گول نہ کرسکی، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی گول کرنے کی کوشش ناکام گئی۔ پندرہ، پندرہ منٹ کے یہ دونوں ہاف بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوئے تو میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ اس سیشن میں آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی ساؤٹار اور ہیرنگٹن پنالٹی مس کر بیٹھے جبکہ مصر نے چار کی چار پنالٹیز پر گول کرکے راؤنڈ آف سکسٹین میں پہلی مرتبہ جگہ بنالی۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments