Activities

مسلم انسٹیٹیوٹ میں یوم اطفال کی تقریب اور تقسیم انعامات

مسلم انسٹیٹیوٹ میں یوم اطفال کی تقریب اور تقسیم انعامات

مسلم انسٹیٹیوٹ کے کمپیوٹر روم میں یوم اطفال کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر اعزازی جنرل سیکرٹری نثار احمد، معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نعیم انیس، سیکرٹری ایجوکیشن سب کمیٹی 'محمد شمس الصالحین اور مسلم انسٹیٹیوٹ کے ہائر سیکنڈری کوچنگ کے اساتذہ فضل محمد لطیف 'وارث علی اور انصار عالم نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا۔ بعد ازاں 11 نومبر 23 کو قومی یوم تعلیم کے موقع پر منعقدہ تقریری مقابلے میں پہلے دوسرے اور تیسرے مقام پانے والے طالب علموں کو انعامات سے نوازا گیا۔ دیگر شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں بھی انعامات دیے گئے۔ اب تک منعقد ہونے والے ماہانہ امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو میرٹ پرائز بھی دئیے گئے۔اس کے علاوہ نمایاں نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور تقریباً صد فیصد حاضری برقرار رکھنے والے طالبعلموں کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔باقی تمام طلباء کو فائل، اسٹیشنری اور جنرل نالج کی کتاب کا تحفہ بھی ملا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments