Entertainment

’مشکل وقت آیا تو مادھوری نے سنجے دت سے منہ موڑ لیا، تصویر بنوانے سے بھی انکار‘

’مشکل وقت آیا تو مادھوری نے سنجے دت سے منہ موڑ لیا، تصویر بنوانے سے بھی انکار‘

بالی وُڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت کے درمیان فلم ’ساجن‘ کی شوٹنگ کے دوران دوستی کی خبریں زبان زدِعام رہیں۔ سنہ 1993 کے ممبئی دھماکوں کے کیس میں سنجے دت کی گرفتاری کے بعد دونوں کے رشتے میں دراڑ آگئی تھی اور مادھوری نے ان سے فاصلہ اختیار کر لیا تھا۔ شوبز پر رپورٹ کرنے والے معروف صحافی اور مصنف حنیف زاویری نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود دیکھا کہ مادھوری ڈکشٹ نے سنجے دت کے ہمراہ تصاویر بنوانے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ ان کے مطابق ’جب سنجے دت ضمانت پر جیل سے باہر آئے تو فلم ’مہانتا‘ کے پروڈیوسر افضل خان نے ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں مادھوری نے آنے کا وعدہ کیا تھا۔‘ حنیف زاویری کے مطابق مادھوری اپنی سیکریٹری اور چند افراد کے ہمراہ تقریب میں پہنچیں لیکن سٹیج پر جانے کے بجائے ایک کونے میں بیٹھ گئیں۔ جیسے ہی انہوں نے دیکھا کہ سنجے دت سٹیج پر موجود ہیں تو وہ وہاں سے بغیر کسی سے ملے واپس چلی گئیں تاکہ ان کی اور سنجے دت کی کوئی تصویر نہ بن سکے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments