International

مسجد الاقصیٰ کے اندراسرائیل نے شروع کی کھدائی، ویڈیو وائرل ہونے پرمچ گیا ہنگامہ

مسجد الاقصیٰ کے اندراسرائیل نے شروع کی کھدائی، ویڈیو وائرل ہونے پرمچ گیا ہنگامہ

مسجدالاقصیٰ احاطے میں اسرائیل کھدائی کررہا ہے اوراسلامی شناخت کوبرباد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس بات کا انکشاف یروشلم حکومت نے کیا ہے۔ اس کھدائی سے مسجد اقصیٰ کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پراس غیرقانونی کھدائی کے لئے اسرائیل کی مذمت ہورہی ہے۔ دراصل، گزشتہ 31 اگست کویروشلم حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل مسجد الاقصیٰ احاطے کے نیچے غیر قانونی کھدائی کر رہا ہے۔ یہ کھدائی کسی بین الاقوامی ادارے کی نگرانی میں نہیں کی جا رہی ہے۔ بلکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کھدائی کے دوران اسرائیل اسلامی دورکی اشیاء اورشواہد کوتباہ کررہا ہے۔ دراصل، ان ثبوتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطین میں مسلم طبقے کے لوگ قدیم دور سے رہ رہے ہیں۔ اسی لئے اسرائیل اس کو مٹانے کے لئے اس طرح کی حرکتیں کررہا ہے۔ مسجد الاقصیٰ کیمپس کے اندراسرائیل کے ذریعہ غیرقانونی طورپرکھدائی کرنے پرفلسطین اتھارٹی سمیت بین الاقوامی اداروں نے مذمت کی ہے۔ اسلامی، تعلیمی اورثقافتی تنظیم نے مسجد الاقصیٰ احاطے کے اندرکھدائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1954 کے ہیگ کنونشن اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے تل ابیب سے اپنے دارالحکومت کوشفٹ کرکے یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت اعلان کردیا ہے۔ اسے امریکہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔ وہیں، عرب ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک اس فیصلے کے خلاف ہیں۔ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوکے وزیراتماربن گویرنے تقریباً ایک ماہ قبل مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں نمازادا کی تھی۔ گویراپنے کچھ حامیوں کے ساتھ مسجدالاقصیٰ کیمپس پہنچے تھے۔ گویرکی مسجد میں جانے کی تصاویرمنظرعام پرآنے کے بعد دنیا کے ایک بڑے حصے بالخصوص مسلم ممالک نے سخت اعتراض ظاہرکیا تھا۔ پاکستان سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ گویرنے اپنی حدیں پارکردی ہیں اورانہیں ایسے اقدامات کرنے سے گریزکرنا چاہئے۔ پاکستان، اردن، سعودی عرب اورترکی جیسے ممالک نے ایتمربن گویرکے الاقصیٰ مسجد جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مغربی ایشیا کے سب سے حساس مقام کی دہائیوں پرانے انتظامت کی خلاف ورزی ہے۔ گویراس سے قبل بھی الاقصیٰ کا دورہ کرچکے ہیں اوراس کے لیے انہیں نہ صرف مسلم ممالک بلکہ مغربی ممالک کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments