فٹ بال ورلڈ کپ میں مراکش اور میزبان کینیڈا کے درمیان کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میں کھلاڑیوں کی جانب سے خاصا فاؤل پلے دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں ریفری نے پہلے ہاف میں کھلاڑیوں کو چھ یلو کارڈ دکھائے جبکہ میچ میں مجموعی طور پر آٹھ یلو کارڈ کھلاڑیوں کو ملے۔ میگا ایونٹ کا پہلا پری کوارٹر فائنل ہیوسٹن میں کھیلا گیا جس میں مراکش اور کینیڈا کے کھلاڑیوں کے درمیان رف گیم دیکھنے میں آیا۔ پہلے ہاف کے 40 ویں منٹ میں مراکش کے اشرف حکیمی اور کینیڈا کے رچی لریا کو یلو کارڈ دکھائے گئے، کینیڈا کے جوناتھن ڈیوڈ کو 43 ویں منٹ میں یلو کارڈ ملا، مراکش کے گول اسکورر اونہائی کو فاؤل کرنے کے نتیجے میں ریفری نے 45ویں منٹ میں یلو کارڈ دکھایا۔ اس سے قبل کھیل کے بیسویں منٹ میں مراکش کے ریڈونے ہلال کو ریفری نے یلو کارڈ دکھایا۔ دوسرے ہاف میں مراکش کے بلال اور کینیڈا کے لیوک ڈی اور کائل لارین کو یلو کارڈ ملے۔ واضح رہے کہ ایک میچ میں سب سے زیادہ یلو کارڈ کا ریکارڈ ارجنٹینا اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ کا ہے جس میں ریفری نے 18 یلو کارڈ دکھائے تھے۔
Source: Social Media
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا

’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا