Entertainment

موت کی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، کاجل اگروال

موت کی افواہیں بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، کاجل اگروال

تیلگو، تامل اور ہندی فلموں کی معروف اداکارہ کاجل اگروال نے پرستاروں کو اپنی خیریت اور بالکل محفوظ ہونے سے آگاہ کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں مثبت سوچ اور سچائی پر فوکس کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ 40 سالہ کاجل اگروال ان دنوں اپنی موت کی جھوٹی افواہوں کی زد میں ہیں۔ اس حوالے سے غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے کے بعد چل بسی ہیں۔ یہ افواہیں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلیں، جس کے بعد کاجل کو خود اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر آکر اسکی وضاحت کرنا پڑی اور انھوں نے ان اطلاعات کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا۔ کاجل کا کہنا تھا کہ وہ بالکل تندرست اور ٹھیک ہیں، انھوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کیا کریں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments