نئی دہلی، 13 ستمبر : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے بیان میں تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انھوں نے بورڈ کی آواز پر لبیک کہا ، اور وقف ترمیمی بل کے خلاف جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کو بڑی مقدارمیں ای میل روانہ کیئے۔ انہوں نے جاری شکریہ نامہ میں کہا کہ اللہ کرے کہ حکومت جمہوری تقاضوں کو سامنے رکھ کر اس بل کو واپس لے لے اور ایسا قانون بنانے سے گریز کرے جو اقلیت دشمنی پر مبنی ہ۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بل کی واپسی کے لیے خوب دعا کا اہتمام کریں ، کیونکہ کوئی بھی واقعہ خواہ وہ خوش کن ہو یا تکلیف دہ، اللہ کی مرضی کے بغیر پیش نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بورڈ اس بل کو روکنے کے لیے قانون و آئین کے دائرہ میں رہتے ہوئے مختلف سطح پر کوشش کر رہا ہے، اور وہ حالات کو سامنے رکھ کر احتجاج کی مختلف پر امن صورتوں کے بارے میں فیصلہ کرے گا، اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ بورڈ جب بھی آواز دے، اور جس بات کی اپیل کرے، تمام مسلمان دل و جان سے اس پر عمل کریں، اور وقف کی اہمیت کے پیشِ نظر ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار رہیں۔
Source: uni news service
تلنگانہ: کولڈ ڈرنک کا ڈھکن حلق میں پھنس جانے سے شیرخوار کی موت
یہ گندی نالی کے کیڑے ہیں ان کے دماغ میں زہر بھرا ہے، بی جے پی لیڈر کو مولانا خلیل الرحمن کا سخت جواب
مر بھی جائیں، جمعے کی نماز تو ضرور پڑھیں گے: ابو اعظمی
سنبھل: ہولی کے روز جلوس والے راستے پر موجود شاہی جامع مسجد سمیت 10 مساجد کو ڈھانپنے کا فیصلہ
پی ایم مودی کو ماریشس کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا
تلنگانہ کے کانگریسی ایم ایل اے کو برہنہ ویڈیو کال، ملزمین مدھیہ پردیش سے گرفتار
مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹینکر کی ٹکر سے سات افراد ہلاک
امع مسجد کی پینٹنگ سے پہلے جائزہ لینے پہنچی اے ایس آئی کی ٹیم
اِسرو نے پھر دی خوشخبری، اسپیڈیکس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اَنڈاک، چندریان-4 کے لیے راستہ ہموار
اڈیشہ: کانکنی گھوٹالہ کے ملزم بی جے ڈی لیڈر راجہ چکر گرفتار، کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش