ہندستان کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر سونبرسا بلاک کے مہولیا میں قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا گیا۔ مولانا آزاد کو اس موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس موقع پر تعلیمی اور سماجی خدمات کے میدان میں ان کے نمایاں کام کو یاد کیا گیا۔ آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اوپیندر پاسوان نے کہا کہ مولانا آزاد ایک عظیم مجاہد آزادی، پہلے وزیر تعلیم، صحافی اور مصنف تھے۔ وہ ملک کے عظیم ماہر تعلیم تھے۔ مکھیا نمائندہ محمد ضیاء الدین عرف تنو نے کہا کہ مولانا آزاد نے وزیر تعلیم رہتے ہوئے ملک کے تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کی کوشش کی۔ اسی طرح پورے ضلع سیتامڑھی کے مدارس میں بھی یومِ تعلیم پر تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خاص طورپر مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد کوٹ بازار سیتامڑھی ، مدرسہ رحمانیہ مہسول ودیگر تنظیموں کے سربراہ ، آل انڈیا ملی کونسل ضلع سیتامڑھی کے معاون سکریٹری مولانا محمد تنویر احمد شمسی نے قومی یومِ تعلیم پر طلباء وطالبات وگارجین حضرات کو مولانا آزاد رحمت اللہ کی قربانیوں کو یاد دلایا اور خراج عقیدت پیش کیا وہیں فلاح المسلمین کے سکریٹری محمد حیدر علی نے کہا کہ مولانا آزاد نے 1912 میں اردو ہفتہ وار رسالہ الہلال شروع کرکے برطانوی پالیسیوں پر تنقید کی۔ پابندی کے بعد انہوں نے دوسرا ہفت روزہ الباغہ شروع کیا اور اہل وطن میں انگریزوں کے خلاف قومی جذبات کو ابھارا۔ سماجی کارکن محمد قمر اختر نے کہا کہ مولانا آزاد کے یوم پیدائش پر یوم تعلیم منانے کا مقصد لوگوں کو تعلیم کی اہمیت سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا آزاد نے جدید تعلیم پر خصوصی زور دیا اور خواتین کی تعلیم کی بھرپور وکالت کی۔ وزیر تعلیم کے طور پر ان کے دور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکٹ اور یونیورسٹی گرانٹس جیسے ادارے قائم ہوئے۔ موقع پر شعیب الرحمان، محمد عالم حسین، محمد حارث خان، محمد امجد خان، محمد خالد، محمد رضا اللہ اور دیگر موجود تھے
Source: Mashriq News service
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
نتیش کو وقف بل کی حمایت کرنے سے آر جے ڈی کو کتنا فائدہ پہنچے گا؟
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
خانقاہ خواجہ ہند الولی ، ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ کے نو منتخب صدر و معروف مداح رسول جناب قیصر اشرقی کا انتقال ہوگیا۔
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت